Sunday, October 17, 2021  | 10 Rabiulawal, 1443

عید و روزے کابتانا وزارت سائنس کاکام نہیں، شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 6 months ago

شبلی فراز کہتے ہيں عید اور روزے کا بتانا سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کا کام نہیں۔ جہانگير ترين سے متعلق سوال پر بولے ہمارے ارکان کی پہلی ہمدردی عمران خان اور پارٹی نظریے سے ہے۔

وفاقی کابينہ ميں تبدیلی کے کے بعد 2 نئے وزراء نے حلف اٹھالیا، صدر مملکت عارف علوی نے وزير خزانہ شوکت ترين اور وزير سائنس و ٹيکنالوجی شبلی فراز سے حلف ليا۔

نئے وزير سائنس و ٹيکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے حلف اٹھانے کے بعد ميڈيا سے گفتگو میں اپنے پيشرو فواد چوہدری کا نام لئے بغير چاند کی رويت کے فيصلے سے متعلق بڑی بات کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ عید و روزے کا بتانا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کام نہیں، یہ ایک مزاح کے طور پر ہو سکتا ہے، ہر وزیر کی اپنی اپنی رائے ہوتی ہے۔

جہانگير ترين اور ہم خيال گروپ سے متعلق سوال پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کيلئے وزيراعظم اور پارٹی سے اہم کچھ نہيں، ملک لوٹنے اور بدامنی پھيلانے والوں کيساتھ سمجھوتہ نا ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، ہمارے ارکان کی پہلی ہمدردی عمران خان اور پارٹی کے نظریے کیساتھ ہے، کسی کو این آر او نہیں ملے گا، رانا ثناء اللہ پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہونا چاہئے، ریاست کو پریشر میں لانا مافیا کا کام ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube