Sunday, October 17, 2021  | 10 Rabiulawal, 1443

خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Earthquake

فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 55 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 85 کلو میٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے اپنے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube