Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

وزير خارجہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 6 months ago

Shah-mahmood-qureshi

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔

شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوران اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دورے کے دوران وزیر خارجہ کی متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات ہوگی۔ تجارت، سرمایہ کاری اور پاکستانیون کے لیے ملازمت کے مواقع جیسے امور زیر بحث آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی ان ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔ وزیرخارجہ یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات اور میڈیا ٹاک بھی کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube