سندھ: کروناپابندیوں میں 16مئی تک توسیع، ہفتہ، اتوار کاروبار بند

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

فوٹو: آن لائن

سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق پابندیوں میں 16 مئی تک توسیع کردی۔ محمہ داخلہ سندھ کے مطابق تجارتی سرگرمیاں سحری سے شام 6 بجے تک ہوںگی، ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا، تفریحی پارکس، سنیما اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبہ بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں متواتر اضافے کے بعد پابندیوں میں 16 مئی تک توسیع کردی۔

مزید جانیے: کرونا سے نجات کیلئے آج یوم توبہ واستغفار منایا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز کے تحت تجارتی سرگرمیاں سحری سے شام 6 بجے تک جاری رہیں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا۔

محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ پابندیوں کے دوران تفریحی پارکس، سنیما اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے، ریستوران میں انڈور سروس کی اجازت نہیں ہوگی، صارفین صرف کھانا پارسل لے جاسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں شادی بیاہ کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر بھی مکمل پابندی ہوگی، سیاسی، سماجی، ثقافتی، کھیلوں اور میوزیکل پروگرامز کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ، اتوار بند رہے گی

سندھ میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 561 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اوپن ايئر ریستوران میں افطار سے رات 12 بجے تک سروس کی اجازت ہوگی، ہفتہ اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری و نجی دفاتر ايس او پيز پر عملدرآمد يقينی بناتے ہوئے 50 فيصد اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھ سکتے ہيں۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 110 مریض انتقال کرگئے جبکہ 5 ہزار 364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں 78 ہزار سے زائد ایکٹو کیسز ہیں، جن میں 4 ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں 5اپریل کو کرونا سے مجموعی اموات 14 ہزار 924 تھی جو 15 تاریخ تک 15 ہزار 982 تک پہنچ گئے، گزشتہ دس روز میں ایک ہزار سے زائد مریض انتقال کر چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube