Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

سوشل میڈیا بندش پر شیخ رشید نےمعافی مانگ لی

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اراکین کے پاسپورٹ، شناختی کارڈز بلاک کرنےکا عندیہ

وزیرداخلہ شیخ رشید نے ملک میں سوشل میڈیا پر پابندی پر معافی مانگ لی۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ نے کہا کہ’میں بطور وزیرداخلہ 3گھنٹے سوشل میڈیا بند کرنے پر معذرت خواہ ہوں‘۔

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے جمعےکی نماز کےبعد احتجاج کی کال دی تھی جس کے باعث سیکورٹی کے پیش نظر فیسبک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو کئی گھنٹوں کےلیے بند کیاگیا۔

پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹس جزوی طور پر بحال

شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے لوگوں نے سیکورٹی حکام کے باعث پرسکون جمعہ گزارا، میں پنجاب اور سندھ کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں، ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیزی اور دہشتگردی پھیلانے والے لوگوں کو شکست ہوئی ہے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ملک میں تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار دیدیا گیا ہے اور تنظیم کے بینک اکاؤنٹ بند کیے جائیں گے، اراکین کے پاسپورٹ، شناختی کارڈز بلاک کیے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube