پی ڈی ایم کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں، نوازشریف

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو کہا کہ آپ پر پوری طرح اعتماد ہے اور پی ڈی ایم کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت سے بھی رابطے میں ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہئیے۔

نوازشریف نے بتایا کہ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اپنے بیان کی وضاحت کرچکے ہیں۔ نواز شریف نےفضل الرحمان کی صحت کے بارےمیں دریافت بھی کیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن لیڈر کےامیدوارکے حوالے سے اختلاف کے بعد پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube