سندھ کے مختلف شہروں میں بارش

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان

سندھ کے مختلف شہروں میں رات گئے بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں شکارپور اور گردو نواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم سہانا ہوگیا۔ گھوٹکی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسے، تاہم اس دوران بجلی کا نظام معطل ہوگيا۔ دادو ميں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

جیکب آباد میں بارش کے بعد جہاں موسم خوش گوار ہوا وہيں بجلی بند ہونے سے متعدد علاقے تاريکی ميں ڈوب گئے، جس سے لوگوں کو سحری میں مشکلات کا سامنا رہا۔

دوسری جانب میٹ آفس کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ آج بروز جمعہ 16 اپریل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں جنوب مغرب سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہوا میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، اسلام آباد، پشاور میں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور مشرقی بلوچستان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، ایبٹ آباد اور دیگر اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔ مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری اور بارش کے بعد جاتی سردی لوٹ آئی ہے۔ علاقے میں بارش اور لینڈ سلائيڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube