Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

پنجاب کے اسپتال بھر گئے، کرونا مریض کراچی ریفر

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 8 months ago

تشویشناک حالت 9 مریض میں لائے گئے، سندھ سروسزاسپتال

پنجاب کے اسپتال کرونا سے بھر چکے ہیں جس کے باعث ساہیوال کے 9 مریضوں کو تشويشناک حالت میں کراچی بھجوایا گیا اور پھر علاج مکمل ہونے کے بعد واپس پنجاب منتقل کردیا گیا۔

سندھ سروسز اسپتال کے ایم ایس فرحت عباس نے سماء کو بتایا کہ ساہیوال کے 9 مریض تشویشناک حالت میں کراچی لائے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مریضوں کو 14 لیٹر آکسیجن پر ایمبولینس کے ذریعے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جگہ اور تمام تر سہولیات مہیا تھیں۔

کرونا سے صحتياب ہونیوالے ساہیوال کے رہائشی محمد افضل کا کہنا ہے کہ وہ علاج کیلئے پنجاب کے کئی سرکاری اسپتالوں میں گئے لیکن انہیں وہاں جگہ نہیں مل سکی۔

پنجاب میں وباء کی بگڑتی صورتحال اور اسپتالوں کے بھرجانے کے باعث مریض خاصی مشکلات کا شکار ہیں تاہم فی الوقت سندھ میں صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے یہاں کے اسپتالوں میں دیگر صوبوں سے آئے مریضوں کا علاج مناسب طور پر ہورہا ہے جو خوش آئند ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube