شریف خاندان کو 175کنال اراضی جعلسازی سے منتقل ہونے کاانکشاف

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

معاملہ سامنے آنے پر زمین واپس پنجاب حکومت کے سپرد

جاتی امراء ميں شريف خاندان کو سرکاری زمين جعلسازی سے منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصيلات سماء نے حاصل کرلیں، جس کے مطابق 1989ء ميں وحيدہ بيگم کو 175 کنال اراضی الاٹ کی گئی، ايک سال بعد وہی زمین شريف خاندان کو منتقل ہوگئی۔

جاتی امراء کی زمین جعلسازی سے منتقلی کی دستاویز سماء کو موصول ہوگئیں، جس کے مطابق شريف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امراء کی 175 کنال اراضی کی منتقلی منسوخ کردی گئی ہے۔

دستاويزات کے مطابق 1989ء ميں جب نواز شريف پنجاب کے وزيراعلیٰ تھے تو وحيدہ نامی کسی خاتون کو جاتی امراء ميں صوبائی حکومت کی اراضی جعلی دستاويزات تيار کرکے الاٹ کردی گئی اور پھر صرف ايک سال بعد یہی اراضي نواز شريف کي والدہ شميم بيگم نے خريدنا شروع کردیں، کچھ عرصے ميں 175 کنال سرکاری زمين شريف خاندان کو منتقل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ مال نے زمين کے انتقال کا ريکارڈ چيک کيا تو کہيں بھی وحيدہ بيگم نامی خاتون کو مذکورہ رقبے کی الاٹمنٹ کا کوئی ريکارڈ يا دستاويز نہ ملی، جس کی بنياد پر زمين کو دوبارہ پنجاب حکومت کے نام کرديا گيا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاملے کو احتساب اداروں کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔

سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہيں کہ راتوں رات رائے ونڈ اراضی کا ريکارڈ تبديل کرايا گيا ليکن ہمارے پاس پورا ريکارڈ موجود ہے، حکومتی اقدام چيلنج ہوچکا، عدالت نے حکم امتناع دے ديا۔

انہوں نے مطالبہ کيا کہ بتايا جائے کس کے کہنے پر سرکاری ريکارڈ ميں جعلسازی کی گئی ورنہ تمام دستاويزات عام کرديں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا اپنے بیان میں اس معاملے پر کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں صوبائی حکومت کی زمین جعلی چٹھی پر کسی کے نام پر ٹرانسفر ہوئی، اس عمل سے بھی محض آپ (شریف خاندا) ہی کی چوری کا پتہ چلتا ہے، ‏کچھ لوگ ذاتی مفاد کیلئے احتساب اور سوال کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، چوری پکڑی گئی تو زمين ‏واپس سرکار کے نام منتقل کردی گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نکی مریم (مریم اورنگزیب) کو اِس میں بھی شہزاد اکبر نظر آتا ہے، اب آگے ہونے والی گھریلو لڑائیاں بھی میرے متھے نہ لگا دینا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube