Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

ناموسِ رسالت کی آڑمیں فورسز پرحملہ غیرشرعی ہے،زاہد محمودقاسمی

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 5 months ago

ناموس رسالت اور ختم نبوت کا قانون موجود ہے

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کا کہنا ہے کہ تحفظ ناموسِ رسالت کی آڑ میں سیکورٹی فورسز، عوام کو تشدد کا نشانہ بنانا غیرآئینی اور غیرشرعی ہے۔

انہون نے کہا کہ فرانس میں اس سے قبل بھی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی تو تمام دینی جماعتوں نے احتجاج کیا حتیٰ کہ تمام صوبائی حکومتوں اور سینیٹ میں قراردار مذمت پیش کی گئی جبکہ حکومت نے معاملے کو او آئی سی اور اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا۔

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان میں ناموس رسالت اور ختم نبوت کا قانون موجود ہے اس کے مطابق فیصلے کرنے چاہیں۔

یاد رہے کہ سعد رضوی کو حکومت کیخلاف 20اپریل کو احتجاج کا اعلان کرنے کے ایک روز بعد گرفتار کیا گیا۔

ٹی ایل پی نے فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا جس کے بعد نومبر 2020ء میں پی ٹی آئی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے، جس میں طے پایا تھا کہ پارلیمنٹ میں اتفاق رائے کے بعد پاکستان سے فرانسیسی سفیر کو بے دخل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 26سالہ سعد حسین رضوی کو ان کے والد خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ٹی ایل پی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ سعد رضوی کو سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ ٹی ایل پی کی مجلس شوریٰ نے کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube