خواتین ونڈو شاپنگ بند کردیں، فردوس عاشق کا مشورہ

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

معاون خصوصی کےکرونا سے بچاؤ کیلئے مختلف مشورے

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کرونا کے پيش نظر خواتين کو مختلف احتیاطی عمل اختیار کرنے کے مشورے دیئے ہیں۔

لاہور ميں سماء سے گفتگو کے دوران فردوس عاشق اعوان نے خواتین سے کہا کہ وہ اس مرتبہ رمضان میں ونڈو شاپنگ سے گریز کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی چیز کی خريداری ضروری ہو تو خواتین بازار خود نہ جائیں بلکہ اس مقصد کیلئے اپنے مردوں کو بھيجيں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شوقيہ فنکار رمضان بازار ميں آکر رش بڑھا رہے ہيں لہٰذا خواتین ونڈو شاپنگ بند کردیں اور مردوں کو کام کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصاً وہ افراد جو ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے ایسی شاپنگ کے نتیجے میں خطرے سے زیادہ دوچار ہوسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube