Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

سندھ میں ٹی ایل پی رہنماؤں کوحراست میں لینےکا حکم

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: ٹی ایل پی

محکمہ داخلہ سندھ نے تحريک لبيک پاکستان کےرہنماؤں کوحراست میں لینے کاحکم دیدیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک سندھ کے رہنماؤں اور کارکنان کيخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی رہنماؤں پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ انہیں عوامی مفاد میں حراست میں لیا جائے۔ جس کے تحت رہنماؤں کو30 روز کيلئےحراست میں رکھنے کے احکامات بھی جاری کیےگئے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اپنے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ تحریک لبیک کے رہنماؤں پراحتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے کے الزامات ہیں جبکہ فہرست میں شامل افراد نقص امن کيلئےخطرہ ہیں۔

تحریک لبیک کامظاہرہ: لاہورکی متعدد سڑکیں تیسرے روز بھی بند

دوسری جانب لاہور میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث تحریک لبیک پاکستان کے 15 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر 12اپریل کو لاہور سے ٹی ایل پی سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد مظاہرے شروع ہوئے تھے، جس کے بعد ٹی ایل پی کارکنوں نے لاہور کے علاوہ اسلام آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کرتے ہوئے سڑکیں بند کردی تھیں۔

لاہور: تحریک لبیک کے 15کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

منگل 13اپریل کو مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کراچی کے علاقے کورنگی اور اورنگی میں جھڑپ کے دوران 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاہور میں جھڑپ کے دوران ایک پولیس افیسر جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹی ایل پی کے احتجاج کےباعث شہر کی متعدد سڑکیں تیسرے روز بھی بند ہیں۔

قبل ازیں وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کو بھجا جائے گا۔ مظاہرین نے ایمبولینسز روکیں اور حکومت کو مسائل سے دوچار کیا۔ بدامنی پھیلانے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube