لاہور: تحریک لبیک کے 15کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Lahore TLP

فوٹو: آن لائن

لاہور میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث تحریک لبیک پاکستان کے 15 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

بدھ 14 اپریل کو 15 کارکنوں کو ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے تمام ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

کارکنوں کيخلاف 8 مقدمات شاہدرہ ٹاؤن، کوٹ لکھپت، نواں کوٹ، چونگ، شیرا کوٹ اور مصری شاہ پولیس اسٹیشنز میں درج ہیں۔

لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر 12اپریل کو لاہور سے ٹی ایل پی سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد مظاہرے شروع ہوئے تھے، جس کے بعد ٹی ایل پی کارکنوں نے لاہور کے علاوہ اسلام آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کرتے ہوئے سڑکیں بند کر دی تھیں۔

منگل 13اپریل کو مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کراچی کے علاقے کورنگی اور اورنگی میں جھڑپ کے دوران 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاہور میں جھڑپ کے دوران ایک پولیس افیسر جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

منگل کی رات وفاقی کابینہ نے لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور بہاولپور میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے پنجاب رینجرز تعنیات کرنے کی منظوری دی۔

بدھ 14اپریل کو لاہور میں ٹی ایل پی کا مظاہرہ جاری ہے۔ دوپہر 3 بجے کے قریب ٹی ایل پی کارکنان نے لاہور جنرل اسپتال کے گیٹ نمبر 3 پر پتھراو کیا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے پولیس پر بھی پتھراو کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube