Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

تحریک لبیک کامظاہرہ: لاہورکی متعدد سڑکیں تیسرے روز بھی بند

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 6 months ago
TLP protest

لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری پر احتجاج۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے باعث شہر کی متعدد سڑکیں تیسرے روز بھی بند ہیں۔

پیر 12اپریل کو لاہور سے ٹی ایل پی سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد مظاہرے شروع ہوئے تھے، جس کے بعد ٹی ایل پی کارکنوں نے لاہور کے علاوہ اسلام آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کرتے ہوئے سڑکیں بند کر دی تھیں۔

منگل 13اپریل کو مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کراچی کے علاقے کورنگی اور اورنگی میں جھڑپ کے دوران 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاہور میں جھڑپ کے دوران ایک پولیس افیسر جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

منگل کی رات وفاقی کابینہ نے لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور بہاولپور میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے پنجاب رینجرز تعنیات کرنے کی منظوری دی۔

بدھ 14اپریل کو لاہور میں ٹی ایل پی کا مظاہرہ جاری ہے۔ دوپہر 3 بجے کے قریب ٹی ایل پی کارکنان نے لاہور جنرل اسپتال کے گیٹ نمبر 3 پر پتھراو کیا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے پولیس پر بھی پتھراو کیا۔  

پولیس کے مطابق مظاہرین نیو شادباغ چوک کے قریب موجود ہیں جبکہ ٹریفک وارڈنز، پولیس اور رینجرز تعینات ہیں۔

بند ہونے والے علاقوں کے نام

چونگی امرسدھو

بھٹہ چوک

یتیم خانہ چوک

دروغہ والا

کرول گھاٹی رنگ روڈ

اسکیم موڑ

نارووال میں ٹرینوں کے ملتوی ہونے کے بعد مسافر بھی پھنس گئے۔ کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین تاخیر کی وجہ سے نارووال سے لاہور واپس چلی گئی۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر 7مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

دوسری جانب کراچی اور اسلام آباد میں سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube