لیہ:قیدیوں کولیکر جانی والی وین کوحادثہ، 2پولیس اہلکار جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

Layyah accident

لیہ چوک اعظم بائی پاس پر قیدیوں کو لے کر جانے والی وین کو حادثے کے باعث 2 پولیس کانسٹیبلز جاں بحق ہوگئے۔

وین قیدیوں کو مظفر گڑھ سے لیہ لے کر آرہی تھی کہ صبح سحری کے وقت حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 5 پولیس اہلکار اور 23 قیدی زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق پولیس کانسٹیبلز سبحان اور قیصر کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں میں محمد بلال، محمد موسیٰ، ندیم، نعمان اور امان اللہ شامل ہیں۔

زخمیوں کو تحصیل اسپتال چوک اعظم اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 3 پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے پر ملتان نشتر اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس اور ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی قیدیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube