Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم معاہدے کی مکمل پیروی کی،کائرہ

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 5 months ago

پارٹی کوشخصی خواہشات کا تسلط قبول نہیں تھا، پریس کانفرنس

پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پلیٹ فارم تشکیل دیا تھا اور معاہدے کے ایک ایک لفظ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کا 26 نکاتی چارٹر تیار کیا تھا جس پر تمام جماعتوں نے دستخط کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں لکھا ہے کہ فیصلے اتفاق رائے سے ہوں گے جبکہ ایک باقاعدہ پلان بھی دیا گیا تھا اور پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے معاہدے اور پلان دونوں کے ایک ایک لفظ پر قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے میں یہ بھی لکھا تھا کہ ملک گیر تحریک چلائیں گے اور جلسے جلوس کریں گے، جس پر پیپلز پارٹی نے مکمل عمل کیا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم اتفاق رائے سے تشکیل کردہ معاہدے کے پابند تھے لیکن اگر کوئی اتحاد پر اپنی سوچ اور خواہشات مسلط کرے تو وہ ہمیں قبول نہیں۔

جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ہمارے ساتھ رابطے میں نہیں لیکن ان کی سرگرمیوں سے حکومت پر لرزہ طاری ہے۔

کشمیر کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے تھے کہ مودی جیت جائے تو مسلہ کمشیر حل ہوگا شائد ان کی نظرمیں یہی حل تھا تاہم اب وہ حیران ہیں کہ موجودہ صورتحال سے کیسے نمٹیں جس پر ہمارا مؤقف یہ ہے کہ اب وہ کچھ بھی نہ کریں بس گھر جائیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube