کوئی کتنا بھی طاقتور ہو، احتساب سب کا ہوگا، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Naeem Ashraf Butt Art Final

وزیراعظم عمران خان کی 9 اپريل کو ايوان وزيراعلیٰ لاہور ميں  قریبی ساتھیوں سے جہانگیر ترین کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔ وزيراعظم نے کہا کہ کوئی کتنا بھی طاقتور ہو، احتساب سب کا ہوگا۔

نمائندہ خصوصی سماء کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی 9 اپريل کو دورۂ لاہور کے موقع پر ايوان وزيراعلیٰ ميں سرکاری ميٹنگز سے پہلے اہم ملاقات ہوئیں، وفاقی وزراء اور وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

ملاقات ميں جہانگير ترين کا ذکر ہوا تو وزيراعظم نے کہا کہ يہ نہيں ہوسکتا کہ ناجائز منافع والے عيش کريں اور ان کی وجہ سے عام آدمی خوار ہو، کچھ بھی ہوجائے احتساب سب کا ہوگا۔

وزيراعظم عمران خان کا دوٹوک مؤقف ہے کہ کوئی کتنا بھی طاقتور ہو، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہيں چھوڑا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات ميں موجود دونوں وفاقی وزراء کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے، جن ميں سے ايک کے قريبی عزيز کے خلاف بھی شوگر اسکينڈل کی انکوائری ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سابق قریبی ساتھی جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور فراڈ کیسز میں تفتیش کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube