Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

جامعہ دارالعلوم کراچی، فقہ جعفریہ نےفطرہ کی رقم طے کردی

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 9 months ago
Sadqa e Fitr

فوٹو: آن لائن

جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی اور مولانا سید شھنشاہ حسین نقوی کی جانب سے رمضان 2021 کے لیے صدقۃ الفطر کی رقم طے کر دی گئی۔

جامعہ دارالعلوم کے مطابق فطرے کی رقم 2 کلو گندم، ساڑھے تین کلو جو، ساڑھے تین کلو کشمش اور ساڑھے تین کلو کھجور پر ادا کی جا سکتی ہے۔

گندم پر 140 روپے اور جو پر 420 روپے ادا کیے جائیں گے۔ ساڑھے تین کلو ادنیٰ کشمش پر کم از کم ایک ہزار 570روپے، متوسط پر 2ہزار 625 روپے اور اعلیٰ پر 2ہزار 800روپے ادا کی جائیں گے۔

اسکے علاوہ ادنیٰ قسم کی کھجور پر 700 روپے، متوسط پر 875 روپے، اعلیٰ پر ایک ہزار 50روپے جبکہ عجوہ کھجور پر 7ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

فقہ جعفریہ

فقہ جعفریہ کی جانب سے مولانا سید شھنشاہ حسین نقوی نے صدقتہ الفطر کی رقم طے کی گئی ہے جس کے مطابق 3 کلو گندم (آٹا) پر رقم احتیاطاً 220 روپے اور 3 کلو چاول پر رقم احتیاطاً 650 روپے مقرر کی گئی۔

فطرہ گندم (آٹا) چاول، جو، کھجور اور کشمش وغیرہ میں سے کسی ایک پر نکالا جاسکتا ہے۔ فرد کے لیے 3کلو مقدار یا اسکی رقم کا تعین کرنا ضروری ہے۔

صدقہ فطر کی ادائیگی کا اصل وقت عید الفطر کے دن نماز عید سے پہلے ہے، البتہ رمضان کے آخر میں کسی بھی وقت ادا کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ سال صدقتہ الفطر کی رقم کم از کم 125 روپے کی تھی۔

اس سے قبل 11 اپریل کو حکومت نے رواں سال زکوۃ کا نصاب 80ہزار 933 روپے مقرر کیا ہے۔ گزشتہ سال 2020 میں زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube