Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Earthquake

فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں منگل 13 اپریل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات اور گرد ونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

اسلام آباد اور کے پی کے ضلع سوات اور گرد ونواح میں محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 169کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube