Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

لاہور:2سالہ بچےکاقتل،خون کےنشانات گھرسےملے،پولیس

SAMAA | - Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 6 months ago

اہلخانہ بات کرنےسےگریزاں

لاہورکےعلاقے غازی آباد ميں دو سالہ بچہ گزشتہ روز لاپتہ ہوگیا تھا تاہم اب اس کی لاش ایک خالی پلاٹ سے پائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول شايان کی گردن پر زخم کا نشان ملا ہے جبکہ اس کے خون کے نشانات اس کے گھرکی بالائی منزل سے ملے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کی تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ یہ قتل کسی حسد کا نتیجہ ہے اس کے پیچھے کوئی ناچاقی یا انتقامی کارروائی ہے۔

بچے کے اہل خانہ اس بارے میں بات کرنے کو تیار نہیں جس پر پولیس شکوک وشبہات رکھتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لگتا یوں ہے کہ بچے کو بالائی منزل سے پھینکا بھی گیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی بات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube