Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

نون لیگ کے بارے میں شیخ رشید کی نئی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 6 months ago

شوکاز پربلاول کا بیان درست ہے،سماء سے گفتگو

وفاقی وزير داخلہ شيخ رشيد پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون آئندہ چند روز میں استعفے سے منکر ہوجائے گی۔

سماء سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تو خیر کیا استعفے دے گی نون لیگ بھی اسمبلیوں سے مستعفی نہیں ہوگی اور چند دنوں میں وہ استعفوں والی بات کی تردید بھی کردے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس موصول ہونے پر بلاول بھٹو کے بیان کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ يہ اُن کا حق بنتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےکہ انہيں اس قسم کی اپوزيشن ملی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube