Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

حکومت کرونا ویکسین کی قیمت 10دن میں مقرر کرے،عدالت

SAMAA | - Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو کرونا ویکسین کی قیمت 10 روز میں مقررکرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت جسٹس نديم اختر نے ريمارکس ديے کہ قیمت مقرر ہونے کے بعد قانونی نکات پر فیصلہ دیا جائے۔ انہوں نے حکم دیا کہ فریقین تحریری دلائل آئندہ سماعت سے قبل جمع کرادیں۔

ڈريپ کے وکيل نے عدالت کوبتايا کہ حکومتی ایس آر او کے خلاف عدالتی اسٹے کی وجہ سے کابينہ تذبذب کا شکار ہے جس پر جسٹس نديم اختر نے ريمارکس دیے کہ اس حوالے سے کابینہ کی رہنمائی کیوں نہیں کی گئی، عدالت نے قمیت مقرر کرنے سے کب روکا تھا۔

عدالت نے این سی او سی کو ویکسین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 اپريل تک ملتوی کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube