Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

ٹریفک صورتحال:کراچی میں سڑکیں کھول دی گئیں،فیض آبادانٹرچینج پررینجرزتعینات

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 7 months ago

منٹوں کا سفرگھنٹوں میں طےہونے لگا

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کیخلاف تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کا دھرنا اور احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ کراچی میں سڑکیں کھول دی گئیں ہیں، جب کہ لاہور میں پولیس نے شہریوں کو تحفظ کیلئے فلیگ مارچ کیا۔

کراچی

کراچی میں نمائش چورنگی، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، ٹاور، فریسکو چوک، ایئرپورٹ، ناتھا خان، کورنگی نمبر 4، نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ، گورنر ہاؤس فوارہ چورک، پریس کلب، ملیر سمیت ایک درجن سے زائد مقامات پر پیر 12 اپریل کو احتجاج کیا گیا جس کے باعث جگہ جگہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی، تاہم آج بروز منگل 13 اپریل کو سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق آئی آئی چندریگڑھ روڈ کے قریب ٹاور کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ شارع فیصل پر اسٹار گیٹ کے مقام پر مظاہرین موجود ہیں اور روڈ ٹریفک کیلئے کھلا ہے، تاہم پولیس کی نفری بڑی تعداد میں اس مقام پر موجود ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس ک مزید کہنا ہے کہ شہر میں جن 3 مقامات پر اس وقت بھی سڑکیں بلاک ہیں، ان میں اورنگی ٹاؤن 5 نمبر، کورنگی ڈھائی نمبر اور حب ریور روڈ شامل ہیں۔ بلاک راستوں کے مقامات سے شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ شہر کے بیشتر مقامات پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

 ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ زحمت سے بچنے کیلئے متبادل راستہ اختیار کریں۔

ایس پی گلشن کے مطابق حسن اسکوائر روڈ کے قریب مذہبی جماعت کا احتجاج ختم کردیا، تاہم اس دوران 19 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مشتعل مظاہرین کی 18 موٹر سائیکلیں، ایک گاڑی بھی ضبط کی گئیں۔ مظاہرین سے کئی مرتبہ مذاکرات کرنے کی کوشش کی تھی۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام تھا۔

لاہور کے 16 مقامات بند

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف مقامات پر احتجاج جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ شہر میں احتجاج کے باعث غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

چونگ امر سندھو
بھٹا چوک
شاہ کام چوک
یتیم خانہ چوک
خیابان چوک
شاہ پور میں ٹریفک کی روانی متاثر
دروغہ والا
شادرہ موڑ ، دونوں اطراف سے
محافظ ٹاؤن
برکی راؤنڈ آباؤٹ
نیو شاد باغ چوک
کرول رنگ روڈ ، دونوں اطراف سے
اسکیم موڑ
سماما موڑ

گزشتہ روز ہونے والے احتجاج کے باعث بلاک ہونے والی موٹر ویز کو کھول دیا گیا۔ ہائی ویز پنجاب کو مختلف 6 مقامات سے کھول دی گئی ہے۔ ہائی ویز کے 15 مختلف مقامات احتجاج کے باعث تاحال بلاک ہیں۔

شہر کے مختلف علاقے آج بروز منگل بھی احتجاج کے باعث بلاک ہیں۔

قبل ازیں بروز پیر 12 اپریل کو لاہور سے اسلام آباد اور پشاور جانیوالی مرکزی شاہراہیں بھی جگہ جگہ احتجاج کے باعث بلاک ہوگئی تھیں۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور شہریوں و شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا فلیگ مارچ

لاہور میں پولیس کی جانب سے شہریوں کو تحفظ کا احساس دینے کیلئے فلیچ مارچ بھی کیا گیا۔ سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔

فلیگ مارچ میں ڈولفن، پیرا، ایلیٹ اور رینجرز کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ سے شروع ہوا اور اک موریہ پل، گریٹر اقبال پارک، آزادی فلائی اوور، شاہدری چوک سے گزارا۔

قبل ازیں دوراغہ والا کے قریب جی ٹی روڈ پر مشتعل مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی۔ پولیس اہلکاروں نے وین سے نکل کر جان بچائی۔ وین مکمل طور پر جل گئی۔ مظاہرین کا جی ٹی روڈ پر دھرنا جاری ہے۔ جلائی گئی وین تھانہ مناواں کی تھی۔

اسلام آباد

فیض آباد انٹرچینج پر رینجرز، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات، انتظامیہ نے مری روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جبکہ فیض آباد اور گرد و نواح میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

موبائل سروس بند

احتجاج کے پیش نظر فیض آباد اور اطراف میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے نتیجے میں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آن لائن کلاسز لینے والے طلبا و طالبات، اساتذہ، امتحانات دینے اور کلاس لینے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مری روڈ کو کنٹینر لگا کر مکمل بند کر دیا گیا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میں 5 مقامات بند ہیں جن میں ڈھوکڑی چوک، راول ڈیم چوک، بارہ کہو روڈ، راوت کراس اور ترنول شامل ہیں۔ مذہبی جماعت کےکارکنوں کے احتجاج کے باعث دریائے ستلج پل پر ٹریفک جام ہے ، ڈی جی خان میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کا غازی گھاٹ کے مقام پر احتجاج جاری ہے۔

مزید جانیے: ٹی ایل پی سربراہ سعد حسین رضوی گرفتار

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد لاہور موٹر وے ایم 2 فیض آباد انٹرچینج، کوٹ عبدالمالک انٹرچینج پر احتجاج کے باعث بلاک کیں، نیشنل ہائی وے این 5 پر لاہور گجرات سیکشن، مرید کے اور کامونکی شہر، لاہور اوکاڑہ سیکشن، ٹھوکر نیاز بیگ، دینا ناتھ اور اسلام آباد پشاور سیکشن بھی بلاک کی گئیں، ٹیکسیلا انڈر پاس بھی احتجاج کے باعث بند رہیں۔

پنجاب کے دیگر شہر

ملتان میں بہاولپور بائی پاس دوسرے روز بھی ٹریفک کیلئے بند ہیں، جس سے مسافر پریشان ہیں جب کہ خانیوال میں لاہور موڑپرٹریفک کل دوپہر 3 بجے سے بند ہے جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور مسافر شدید پریشان ہیں۔ فیصل آباد پولیس کے مطابق ضلع بھر میں مذہبی جماعت کےاحتجاج ختم ہوگئے جس کے بعد تمام سڑکوں پر ٹریفک بحال ہے جب کہ موٹروے اور اطرف کے راستے بھی کھلے ہیں۔

بلوچستان

خضدار میں کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ سنی کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند ہے جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ خضدار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، جس کی وجہ سے کاروباری نظام درہم برہم ہے۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں ٹی ایل پی کا احتجاج پشاور میں جاری ہے، جہاں پیر زکوڑی فلائی اور کے مقام پر تحریک لبیک نے سڑک بلاک کردی ہے۔ رنگ روڈ مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند  ہے، جب کہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیاں متبادل روٹ پر رواں دواں ہیں۔

آزاد کشمیر

کوٹلی آزاد کشمیر میں راول پنڈی، میرپور اور لاہور جانے والی مرکزی شاہراہیں بدستوربند ہیں، جس سے مسافرپریشان رہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube