Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

اسلام آباد ہائیکورٹ: رمضان میں صرف ارجنٹ کیسزپر سماعت ہوگی

SAMAA | - Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 6 months ago
IHC afp

فوٹو: اے ایف پی

کرونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ میں رمضان المبارک کے دوران صرف ارجنٹ کیسز پر سماعت ہوگی۔

رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 16 مئی تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں معمول کے کیسز پر سماعت نہیں ہوگی جس کے باعث معمول کے تمام کیسز مؤخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

ضمانت، حکم امتناع اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہوگی جبکہ اہم نوعیت کے مقدمات چیف جسٹس اطہر من اللہ کی منظوری سے سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube