Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

کراچی: تین بچوں کی پراسرار موت کا مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 10 months ago
khi ambulance

فوٹو: آن لائن

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تین کم سن بچوں کی پراسرار موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ بچوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ بچوں کے والد محمد عمران نے الزام لگایا ہے کہ بچوں کی ہلاکت میں ان کی سگی ماں ملوث ہیں۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں والد عمران کا کہنا تھا کہ وہ لاہور میں نوکری کر رہا تھا اور اہلیہ بچوں سمیت اپنی والدہ کے گھر کراچی میں تھی وہ ہر ماہ اسے خرچہ بھی بھیجتا تھا۔

میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) ڈاکٹر افشاں کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے۔ بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں۔ بچوں کی موت کی وجوہات کے بارے میں حتمی طور پر مکمل رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کوگلستان جوہر کے بلاک 19 میں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں 2 لڑکے اور ایک بچی شامل ہے، جن کی عمریں 8 تا 3 سال ہیں۔

تينوں بچوں کی ہلاکت کيسے ہوئی، اموات کا معاملہ اب تک معمہ بنا ہوا ہے۔ والدہ کا کہنا ہے کہ میں نے جگر گوشوں کو نہيں مارا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ميتيں تدفين کیلئے لاہور منتقل کر دی گئی ہیں۔ پوليس کے مطابق پوسٹمارٹم کی مکمل رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube