وفاقی کابینہ رمضان ریلیف پیکج پرعمل درآمد کا جائزہ لےگی

SAMAA | - Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی کابینہ منگل کو رمضان ریلیف پیکج پرعمل درآمد اور ملک میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔سیاسی و معاشی حالات پر بھی غور ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے 13 اپریل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔27 نکاتی ایجنڈے میں ملکی سیاسی و معاشی اور کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال شامل ہے۔

وفاقی کابینہ رمضان پیکج پرعمل درآمد کا جائزہ لے گی۔پورٹ چارجز کم کرنےسےمتعلق سمری اجلاس میں پیش ہوگی جبکہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔۔ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری،کابینہ میڈیکل کیٹیگریزکی فیس سے متعلق ویزہ پالیسی میں ترمیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔کراچی ٹولزڈائزاورمولڈزسینٹر کے سی ای او کی تقرری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube