پی ڈی ایم سےجیتے ہیں،مہنگائی سے بھی جیتیں گے،غلام سرور

SAMAA | - Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

پی ڈی ایم سے نہیں ڈرتے

وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے نہیں ڈرتے اوراب ہمارامقابلہ مہنگائی سے ہے۔ پی ڈی ایم سےبھی جیتے ہیں اور مہنگائی سے بھی جیتیں گے۔

اتوار کوواہ کینٹ میں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان نےتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے ہارے ہوئےجواری ہیں اور ان کے پاس کچھ نہیں لیکن انھوں نےعمران خان کو ڈرانے کی کوشش کی۔غلام سرور نے کہا کہ عمران خان نے کرپٹ لوگوں کو نہ چھوڑنے کا عہد کیا ہے۔

انھوں کہا کہ پی ڈی ایم نے کہا تھا کہ اسلام آباد سے استعفی لے کر جائیں گے لیکن ہم نے کہا کہ استعفی نہیں وظیفہ ملے،یہ یہ اسمبلیوں سے سہولیات لے رہے ہیں۔

ڈسکہ الیکشن سے متعلق غلام سرورخان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون قومی اسمبلی کی سیٹ جیت گئی اور ہم اس جیت کوتسلیم کرتےہیں۔ہم روتے نہیں ہیں، یہ سیٹ ہمیشہ سے جیتتے رہے ہیں۔ اس حوالےسے انھوں نے مزید بتایا کہ نون لیگ پہلے 40 ہزار سے جیتی تھی لیکن اب 17 ہزار ووٹوں سے جیتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
PDM

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube