موبائل کچن ٹرک کا جال پورے ملک میں پھیلایا جائیگا،وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

پروگرام کا دائرہ پورے ملک میں پھیلائیں گے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچن ٹرک کا جال پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔ میری خواہش تھی کہ جو ہمارے وزرا ہوں ان کے اندر یہ احساس ہو، یہی ہماری تعلیمات ہیں۔

اسلام آباد میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے احساس تھا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا، لیکن ابھی تک اس راستے پر کیوں نہیں چلا جس کی تعلیمات ہمارے نبیﷺ نے دی تھیں، ہمارے حالات مشکل ہیں، ملک پر قرضے ہیں، عوام پر خرچ کرنے کیلئے پیسے کم ہیں، اس وقت حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس پروگرام کا کسی کو پتا نہیں کہ اس کا کتنا فائدہ ہوگا، جب ایک بھوکا انسان دو وقت کا کھانا کھائے گا تو اللہ کی رحمت بھی اس ملک پر نازل ہوگی اور جب اللہ کی رحمت شامل حال رہی تو پاکستان بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔ میں ضرورت مندوں کیلئے شروع کیے گئے اس پروگرام پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس پروگرام کو پورے ملک میں شروع کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ موبائل کچن پروگرام کے ذریعے غریب لوگوں کو کھانا فراہم کیا جائیگا۔ مستحق اور پسماندہ طبقہ اس پروگرام سے مستفید ہوگا۔ سیلانی ٹرسٹ کی رفاعی کاموں میں گراں قدر خدمات ہیں۔

صحت پالیسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی اور پنجاب میں صحت کارڈ دیئے جا رہے ہیں۔ پورے ملک کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ شوکت خانم اسپتال میں 90 فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube