ویڈیو:چولستان کے دلدل میں پھنس کر2 اونٹ ہلاک، ایک کو بچا لیاگیا

SAMAA | - Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 1 month ago

چولستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی حکام کئی گھنٹے بعدبھی مددکونہ آئے

رحیم یار خان کے علاقے میں دلدل میں پھنس کر 2 اونٹ ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک اونٹ کو بچا لیا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق اتوار  11 اپریل کو اونٹ اور اس کا بچہ چولستان کے دلدل میں پھنس کر ہلاک ہوئے تھے، جب کہ تیسرے اونٹ کو مقامی افراد نے رسیوں سے کھینچ کر باہر نکالا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پھنسے تیسرے اونٹ کو نکالنے کیلئے رسیوں کا ایک سرا گاڑی سے باندھا اور دوسرا سرا اونٹ کے گرد مضبوط کر اسے کھینچ کر نکالا۔

مقامی افراد نے مزید بتایا کہ علاقے میں یہ دلدل بارشوں کے باعث جمع ہونے والے پانی سے بنی ہے۔ جس کے بعد ریوڑ سے الگ ہونے والے تین اونٹ اس جانب آنکلے تھے اور دلدل میں پھنس گئے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اونٹوں کو نکالنے کیلئے چولستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے متعدد بار رابطہ کیا گیا ، تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی کوئی مدد کو نہ آیا۔

واضح رہے کہ یہاں کی آبادی کیلئے اونٹ نہ صرف سواری کا ذریعہ ہے بلکہ دودھ، گوشت اور دوڑ میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ علاقے کے لوگوں کیلئے اونٹ ان کے ساتھی بھی ہوتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube