پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس جاری،شو کاز نوٹس پر بھی غور

SAMAA | - Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج بروز اتوار11 اپریل کو بلاول ہائوس کراچی میں ہو رہا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس دن ایک بجے بلاول ہائوس کراچی میں طلب کیا گیا۔ کووڈ کی وجہ سے جو اراکین شرکت نہیں کرسکتے وہ ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہونگے۔

اجلاس کی صدارت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کریں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات پر گفتگو ہوگی۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا کہ ’مسلم لیگ ن نے جے یو آئی سے مل کر اپنے ذاتی مفادات کے لیے پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالی۔ ان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ اگر پی پی پی استعفے نہیں دیتی تو جے یو آئی اور ن لیگ مل کر استعفے دیں گے۔

شاریہ مری نے سوال کیا کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی واضح کریں کہ وہ کب اسمبلیوں سے مستعفی ہو رہے ہیں اور لاڑکانہ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اتحاد پر شوکاز نوٹس کب جاری ہوگا؟۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے بھی بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی میں انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کی حکومت گرانے کے بجائے اسے بچانے کو ترجیح دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube