Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

کراچی: تین بچوں کی پراسرار ہلاکت

SAMAA | - Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Apr 11, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کراچي کےعلاقےگلستان جوہر بلاک 19 ميں 3 بچے پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔

رہائشی اپارٹمنٹ کے جنرل سیکریٹری نے سماء کو بتایا کہ اسی بلڈنگ میں رہائش پذیر خاتون نورين صبح سوا گيارہ بجے اپنی بچی کوگود ميں لے کر نیچے آئیں اورشورمچاديا کہ دو بچے اوپر بھی بے ہوش ہيں اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رات ميں کھٹمل مار دوا ڈالی تھی۔

بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم ایس پی گلشن کے مطابق بچے جب اسپتال لائے گئے تو وہ تينوں مر چکے تھے۔ بچوں کی شناخت ارشان، مشال اورزيدان کےناموں سےہوئی ہے۔

خاتون 4 سال سے تيسری منزل پرايک کمرےکےفليٹ ميں کرايے پرہيں جبکہ ان کے شوہر عمران لاہور میں ملازمت کرتے ہیں۔

بچوں کے تایا جاوید نے سماء سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ دونوں میاں بیوی میں اختلافات چل رہے تھے۔ جاوید کا کہنا تھا کہ نورين کے مطابق ان کے شوہر خرچہ نہیں بھیج رہے۔ عمران اپنے اہل خانہ کو لاہور میں رکھنا چاہتے تھے جبکہ نورين کراچی میں رہنے پر مصر تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube