Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

سندھ:خونیں تصادم میں خاتون،بچوں سمیت8افرادجان سےگئے

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 10 months ago

جیکب آباد کے تعلقہ گڑھی خیرو میں دو قبائل کے درمیان خونیں تصادم کے نتیجے میں خاتون سیمت 8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ہفتے کو علی الصبح کٹوہر برادری کے گھر پر جلبانی برداری کے لوگوں نے مسلح حملہ کردیا جس کے باعث ایک خاتون، تين بچوں سمیت 6 افراد موقع پر ہی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد مقتولين کے ورثاء نے شہداد کوٹ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے جلبانی برادری کے 2 افراد کی جان لے لی جبکہ ايک خاتون زخمی ہوئيں۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر ديا گيا تاہم گڑھی خيرو ميں صورتحال تا حال کشيدہ ہے تاہم پوليس موبائلز بکتر بند گاڑیاں اور بھاری نفری بھی متاثرہ علاقے میں تعینات ہے۔

کٹوہر اور جلبانی برادریوں کے درمیان ایک سال قبل ایک شخص کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے جھگڑے

ميں اب تک 15 افراد قتل ہوچکے ہيں جبکہ کئی مقدمات درج ہونے کے باوجود پوليس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube