کروناوائرس: بلوچستان میں دو روز کیلیےبین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کےکیسز میں اضافے کےباعث آج اور کل بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے گی۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ کی نسبت صوبے میں کرونا کیسز کی شرح میں 5فیصد اضافہ ہوا ہےجس کے باعث آج اور کل بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کررہے ہیں۔

 لیاقت شاہوانی کاکہنا ہے کہ کرونا کی صورتحال پھر سے گھمبیر ہوتی جارہی ہے، گزشتہ سال کی نسبت تیسرے لہر میں کیسز کی رفتار تیز ہے۔ اس لیے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں 144نافذ کردی گئی ہے اور 5افراد سے زائد لوگوں کا ایک جگہ جمع ہوناجرم تصور کیا جائے گا جبکہ اسپتالوں کے آئی سی یوز میں سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

سندھ: بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ، اتوار بند رہے گی

انھوں نے مزید کہا کہ تیسری لہر پہلے دو لہروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، ویکسین کے باوجود ممالک میں کرفیو کا سماء ہے۔ پوری دنیا میں لوگ ایس او پیز پر عملدرآمد کررہی ہے لیکن ہمارے لوگ کرونا کی عالمی وبا کو سنجیدہ نہیں لےرہے جس کے باعث ایسے اقدامات اٹھانا پڑرہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube