دو تین ارب روپے کے چھوٹے معاملات خود نہیں دیکھتا،جہانگیر ترین

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سياست سميت بہت سے معاملات ديکھتا ہوں

ايف آئی اے کی تفتيشی ٹيم کے پی ٹی آئی رہنماء جہانگير ترين اورعلی ترين سےسوالات کی تفصيلات سماء نے حاصل کرلی ہیں۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا کہ جہانگیر ترین سےتفتیشی ٹيم نے پوچھا کہ آپ کی کمپنی نےخسارےوالےفارم کو2ارب روپےمہنگا کيسےخريدا۔ ہم تو موٹرسائيکل کا سودا ايسے نہيں کرتے جس طرح اربوں کا سودا ہوگيا۔

جہانگيرترين نے جواب دیا کہ میری کمپنی 100 ارب کی ہے اور دو تين ارب روپے کے چھوٹے معاملے ميں نہيں بلکہ اکاؤنٹنٹ ديکھتا ہے، سياست سميت بہت سے معاملات ديکھتا ہوں اس لئے ايسی چيزوں پر فوکس نہيں،پوچھ کر بتاؤں گا۔

علی ترین سے سوال کیا گیا کہ آپ کا فارم خسارے ميں تھا تو والد کو اتنا مہنگا کيسے فروخت کيا۔ اس پر علی ترين نے جواب دیا کہ جو بابا نے کہا وہ ميں نے کرديا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube