Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

جہانگیرترین کا معاملہ،ہم خیال ارکان کا وزیراعظم سے ملنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 4 months ago

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے معاملے پر ہم خیال ارکان نے وزیراعظم عمران خان سے ملنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔25 ارکان کے دستخط کيساتھ درخواست آج وزیراعظم کو بھیجی جائے گی۔

اس درخواست پر دستخط کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، مشیر اور ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔پی ٹی آئی رہنماء راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

جمعہ کو لاہور میں جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی اراکین کو عشائیہ دیا جس میں  پنجاب سے8 ارکان قومی اسمبلی اور 20 ارکان صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ تحريک انصاف ميں فارورڈ بلاک بالکل نہيں بن رہا۔ پارٹی کے اندر رہتے ہوئے انصاف کی جدوجہد کریں گے۔جہانگير ترين کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں ہی ہوں،دوستوں سےملاقات اورکھانا چلتارہتاہے،آئندہ اس سے بھی زیادہ دوست شریک ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube