Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں میں الگ کوٹے کی منظوری

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 4 months ago

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں میں الگ کوٹے کی منظوری دیدی۔ کہتے ہيں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کیلئے سرکاری ملازمتوں میں الگ کوٹے کی منظوری دیدی۔ انہوں نے اس حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کردی، آئندہ بجٹ میں علاقے کا سالانہ ترقیاتی پروگرام بھی الگ شائع ہوگا۔

وزيراعظم نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں مستقل ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے تقرر اور محکموں کے سیکریٹریز کو زیادہ بااختیار بنانے کی ہدایت بھی کردی۔

عمران خان نے وزارتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اقدامات کی منظوری بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube