Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

سندھ: بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ، اتوار بند رہے گی

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 6 months ago

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے تمام صوبوں سے ہفتہ اتوار کو پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی لگادی۔ جس کا اطلاق 25 اپریل تک جاری رہے گا۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے بعد سندھ حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 روز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 9 اپریل کی رات سے فیصلے کا اطلاق ہوگا، بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی 25 اپریل تک جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ہفتہ اور اتوار کو ملک کے دیگر صوبوں سے آنے اور جانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 تک پہنچ چکی ہے، 15 ہزار 229 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 69 ہزار 811 فعال کیسز میں سے 4 ہزار 116 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا کیسز کی مثبت شرح 9.66 فیصد ہے

کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران 23 مارچ کے بعد سے پاکستان میں 1264 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 73 ہزار نئے کیسز بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سندھ میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 970 اور اموات 4 ہزار 521 ہیں، فعال کیسز 6 ہزار 127 اور صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 322 ہے۔

مزید جانیے: ایک اور کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

اس سے قبل سندھ حکومت ہفتہ میں 2 روز جمعہ اور اتوار کیلئے کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور شاپنگ مال بند کرنے کا بھی اعلان کرچکی ہیں، جس کا اطلاق جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube