Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

کوہاٹ: 16افراد کی لاشیں برآمد

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 10 months ago

فوٹو: سماء ٹی وی

کوہاٹ کےپہاڑی علاقے جموں تور چھپر سے 16لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

کوہاٹ کے ڈپٹی کمشنر نے جموں تور سے 16لاشیں ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالرحمن نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ واقعے سے متعلق انکے پاس تفصیلات نہیں۔

جائے وقوعہ پر موجود ریسکیو1122 اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان میں کام کرنے والے کان کنوں کی لاشیں برآمد کیں ہیں جن کا تعلق شانگلہ سے ہے۔

پولیس ترجمان فضل نعیم کے مطابق برآمد کی گئی لاشیں کافی بوسیدہ ہیں جو اجتماعی قبر سے ملی ہیں۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ لاشوں کی اطلاع چرواہے نے دی۔

معاملے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ واقعہ 10سال پرانا ہے، تمام لاپتہ مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے ہے اور انہیں طالبان نے اجتماعی قبر میں دفنایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کی گمشدگی کی رپورٹ 2011میں درج ہوئی تھی۔

دوسری جانب ترجمان خیبرپختنخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا ہے کہ کوہاٹ سے ملنے والی تمام 16لاشیں کان کنوں کی ہیں،ریسکیو آپریشن تھوڑی دیر قبل ختم کردیا گیا ہے۔

کےپی حکومت جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے رابطے میں ہیں قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختنخوا معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں جبکہ کےپی حکومت لواحقین کو مالی امداد بھی فراہم کریگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube