نون لیگ کوفوج کیخلاف بولنےکی قیمت چکانی پڑےگی، وزیرداخلہ

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 4 months ago

نیب، ایف آئی اے اوردیگر ادارےاچھا کام کررہے ہیں

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کو فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے کی قیمت ادا کرنی پڑےگی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب، ایف آئی اے اور دیگر ادارے بہت اچھا کام کررہے ہیں، پھر بھی ایف آئی اے میں مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور آئندہ الیکشن میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت سمجھدار ہے، آصف زرداری چھاتی کے ساتھ تاش لگاکر کھيل رہے ہيں۔ ن لیگ کوہرزہ سرائی کی قیمت چکانا ہوگی، پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے، فضل الرحمان کی سیاست کوسب سےزیادہ نقصان پی ڈی ایم نے پہنچایا ہے۔ مولانا صاحب بچوں کے ہاتھوں ميں نہ کھيليں وہ میرے لیے قابل احترام ہيں۔ موجودہ اپوزیشن ٹھس ہوچکی ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان کیلئے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں البتہ مہنگائی کاچیلنج درپیش ہےاور وہ مہنگائی بھی کنٹرول کرلیں گے۔ رمضان پیکج کا اعلان جلد کردیا جائے گا، غریب طبقے کو مکانات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ چینی اسکینڈل پر57اکاؤنٹ منجمد کیےگئے،19اکاؤنٹ بےنامی ہیں، عمران خان کےخلاف سازش کامياب نہيں ہوگی،حکومت 5سال پورے کرےگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube