جناح اسپتال میں آپریشن ملتوی ہونےکاخدشہ ہے،سیمی جمالی

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 4 months ago

اسپتال کو 2 ہفتے سےپانی کی قلت کا سامنا

کراچی کے جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں پانی کی فراہمی اکثر بند کردی جاتی ہے جس سے آپریشن تھیٹرز اور وارڈز میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ ان دنوں کرونا کے مریض بھی آ رہے ہیں اور پانی کی فراہمی پانی بند ہونے کی صورت میں آپریشن ملتوی ہونے کاخدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا اسپتال کی جانب سے آج اور دو روز قبل بھی ایم ڈی واٹر بورڈ کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے فی الحال کوئی بہتری نہیں آئی۔

جناح اسپتال کو 2 ہفتے سے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایم ڈی واٹربورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔

سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اسپتال کو روزانہ 6 لاکھ سے 8 لاکھ گیلن پانی کی ضرورت ہے لیکن مطلوبہ مقدار کا 5 سے 10 فیصد پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹرسیمی جمالی نےاپنے خط میں مزید بتایا کہ واٹر بورڈ کی لائن میں پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی واٹربورڈ جناح اسپتال میں مطلوبہ مقدار میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کو لکھےگئے خط کی کاپی رجسٹرارسپریم کورٹ اور دیگر حکام کو بھی بھیجی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube