Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

ضلع غذر کی خراب سڑکیں اورسیاحوں کو درپیش مشکلات

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 9 months ago

ضلع غذر کی شاہراہیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہيں جس سے شہریوں اور سیاحوں کوسخت مشکلات کا سامنا ہے۔

گلگت بلتستان کا ضلع غذر سیاحت کےليے شہرت رکھتا ہے۔یہاں کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔ سیاحوں کے ساتھ  مقامی افراد بھی سڑکیں خراب ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ سیلاب کے بعد خراب ہونے والی سڑکوں کی تعمیر نو نہیں ہوسکی ہے۔

کارگل جنگ کے ہیرولالک جان کے آبائی علاقے یاسین کوضلعی ہیڈکوارٹرسےملانے والی سڑک بھر کئی برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک سے گاڑیاں گزارنےمیں مشکل ہوتی ہے اور کئی گھنٹے ٹریفک جام بھی رہتا ہے۔دشوار گزار زمینی راستے کے باعث سیاح بھی یہاں آکر پریشان ہوجاتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube