Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

سیالکوٹ ائیرپورٹ پرانسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،ایف آئی اے

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 10 months ago

سیالکوٹ ائیرپورٹ پرایف آئی اے نےکارروائی کرتےہوئےانسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ جعلی سفری دستاویز کے ذریعے ترکی جانے والے 7 افراد ایجنٹ سمیت گرفتار کرلئے گئے۔واقعے کامقدمہ درج کر لیا گیا۔

سیالکوٹ ائیرپورٹ پرنجی ائيرلائن کے ذریعے ترکی جاتے ہوئے7 افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس ہزاروں پاکستانی شہریوں کو جعلی دستاویز کے ذریعے بیرون ملک بھیج چکے ہیں۔ ایف آئی اے نے جہلم سے تعلق رکھنے والے قاسم نامی ایجنٹ  کو گرفتار کرلیا ۔

ایف آئی اے کی جانب سےمزید بتایا گیا کہ محفوظ سفر اور اچھی نوکری کی لالچ میں بیرون ملک جانےوالے سیکٹروں پاکستانی شہری جعلی طریقہ کارکے باعث جیلوں میں قید ہیں۔

ایف آئی اے نے یقین دلایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر ایجنٹس کی گرفتاری کےلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube