Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

این اے75 ڈسکہ: پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 10 months ago
NA75 Daska

فوٹو: آن لائن

این اے 75 ڈسکہ میں دوران مہم فائرنگ کرنے پر لیگی رہنماؤں کی درخواست پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مخالفین نے الزامات مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ فائرنگ میں پہل دوسری جانب سے کی گئی۔ پولیس کو درخواست دے رکھی ہے انکا مقدمہ کیوں درج نہیں ہوا۔

 مقدمہ 5 نامزد اور 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ڈسکہ ميں دوبارہ ضمنی اليکشن کے ليے انتخابی مہم ختم ہوگئی۔ ن ليگی رہنما عطا تارڑ نے الزام لگايا کہ سياسی مخالفين کی جانب سے ہمارے لوگوں کو دھمکياں دی جا رہی ہيں۔

رہنما ن ليگ عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارے کارکن اور خاتون رہنما کو کسووال ميں کچھ افراد نے روک کر سنگين نتائج کی دھمکياں ديں اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ن ليگ قوائد کی مکمل پابندی کرے گی۔

گزشتہ روز غلام سرور خان نے تمام اميدواروں سے ملاقاتيں بھی کيں اور پولنگ ايجنٹوں کے حوالے سے واضح ہدايات بھی ديں۔ صوبائی اليکشن کمشنر غلام سرور خان نے کہا کہ منصفانہ اليکشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہيں ہوگا اور کسی کو دھاندلی کی اجازت نہيں ديں گے۔

غلام سرور خان نے متنبہ کیا کہ اپنے فرائض صحيح طور سے ادا کريں اور پچھلی دفعہ جو کوتاہياں ہوئی ہيں اس کو نہ دہرائيں۔ پچھلے اليکشن پر ايک انکوائری مقرر کی ہوئی ہے جو بھی اس ميں ملوث پايا گيا اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

صوبائی اليکشن کمشنر نے ہدایت کی اپنے پولنگ اسٹاف کی بھرپور تربيت کريں اور انہيں واضح طور پر بتا ديں کہ اليکشن کے دن جب تک وہ پريذائيڈنگ افسر سے فارم 45 اور 46 کی دستخط شدہ کاپی نہ لے ليں اس وقت تک پولنگ اسٹيشن نہ چھوڑیں۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسر نے ہوائی فائرنگ کا نوٹس ليتے ہوئے پوليس سے رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے تيارياں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حلقے میں رينجرز تعينات ہوگی جبکہ فوج کو بھی تيار رہنے کا حکم ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube