کراچی: سولجر بازار میں مکان میں دھماکا

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Khi ambulance

فوٹو: آن لائن

کراچی کے گنجان آباد علاقے سولجر بازار میں واقع مکان میں دھماکے سے 2 خواتین اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق دھماکا گھر میں ایئر کنڈیشنڈ کا انر پھٹنے سے ہوا۔ چولہہ اے سی کے قریب رکھا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ گرم ہو کر پھٹا۔ حادثے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

زخمی ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔ تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رينجرز اور پوليس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بدھ 7 اپریل کو کراچی کے علاقے موسمیات کے قریب پیزا کی دکان میں دھماکے سے ماں اور 2 کم سن بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ پیزا کی دکان میں پر اسرار دھماکے کا مقدمہ گلستان جوہر کے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube