Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

لوگ سیاست کے پیچھے چھپیں گے توانصاف کیسے ہوگا؟،شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 6 months ago

عمران خان کبھی جتھوں کیساتھ عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت سے ہمیشہ عوام پر بوجھ ڈالا جاتا ہے، پہلی بار چینی مافیا پر ہاتھ ڈالا گیا، وزیراعظم عمران خان کو بھی عدالتوں نے بلایا تھا، وہ کبھی جلوس کے ساتھ پیش نہیں ہوئے جیسے ن لیگی رہنماء پیش ہوتے ہیں۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس ملک میں 21 کے قریب شوگر کمپنیز ہیں جن کو ایف آئی اے نے نوٹسز بھیجے ہیں، تحقیقات ہوگی سب سے سوالات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سارے لوگ سیاست کے پیچھے چھپیں گے تو انصاف اور احتساب کیسے ہوگا؟، کیا عمران خان کو عدالتوں نے نہیں بلایا تھا کیا عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالت گئے تھے؟، جیسے ن لیگ کے لوگ پیشیوں پر جاتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ چینی کی قیمتوں سے ہمیشہ سے عوام پر بوجھ  ڈالا جاتا ہے مگر پہلی دفعہ چینی مافیا پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لوگ کہتے ہیں کہ عوام حکومت سے پریشان ہیں، اگر لوگ پریشان ہیں تو پی ڈی ایم کے جلسوں میں لوگ کیوں شریک نہیں ہوتے تھے۔

رہنماء ن لیگ رانا ثناء اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت 4 سے 6 ممبرز کی اکثریت سے قائم ہے، وفاق اور پنجاب کی حکومتیں جہانگیر ترین کی جیب میں ہیں، پچھلے 10 سالوں میں چینی کی قمیت کبھی اتنی نہیں بڑھی جتنی موجودہ دور حکومت میں بڑھ چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چینی کمیشن تحقیقات سے کچھ بھی نہیں نکلے گا، حکومت کسی مافیا کو نہیں پکڑ رہی، صرف پولیٹیکل انجینئرنگ کررہی ہے، اگر 10 پندرہ ایم این ایز ساتھ چھوڑ گئے تو یہ حکومت فارغ ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ہر آدمی حکومت کے اقدامات سے پریشان ہے، پکڑ دھکڑ کے علاوہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube