Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

جہانگیرترین سمیت کوئی قانون سےبالاتر نہیں، فیصل واوڈا

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 6 months ago

فوٹو: آن لائن

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں کسی کو کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا جارہا۔

فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ انکوائری رپورٹ میں 17شوگر ملز ملوث پائی گئی ہیں جبکہ عوام نے اس اسکینڈل کی بھاری قیمت ادا کی۔ عمران خان کسی معاملے کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔ اگر کوئی بے گناہ ہے تو عدلیہ اس کا فیصلہ کرے گی۔

ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں، جہانگیر ترین

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کو 9 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے کی جے ڈی ڈبلیو کے سی ای او کے طور پر جہانگیر ترین کو 5سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ 15 نومبر 2020 کو چینی بحران کیس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین اور شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube