رمضان المبارک: سرکاری دفاتر کےاوقات کار تبدیل

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

رمضان المبارک کے دوران وفاق کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق وفاق کے تمام سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک دفاتر کھولے ہونگے۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورعلما کے درمیان مشاورت کی روشنی میں مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز، تراویح اور اعتکاف سے متعلق ایس اوپیز جاری کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں میں قالین یادریاں نہیں بچھائی جائیں گی تاہم اگرکچافرش ہوتوصاف چٹائی بچھانے کی اجازات دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق جو لوگ گھر سے اپنی جائے نمازلاکر اس پر نماز پڑھنا چاہیں تو پڑھ سکتے ہیں۔ نماز سے پہلے اور بعد میں مجمع لگانے سے گریز کیاجائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube