Sunday, April 11, 2021  | 27 Shaaban, 1442

رانا ثنا کی ضمانت منظور، تفصیلی فیصلہ جاری، ہائیکورٹ

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 3 days ago

فائل فوٹو

آمدن سے زائد اثاثے کے کيس ميں لاہور ہائیکورٹ نےلیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کی ضمانت کنفرم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیب ایسی پراپرٹیز کی چھان بین نہیں کرسکتا جو پہلےسےانسداد منشیات کی عدالت میں زیر بحث ہیں۔

لاہور ہاٸیکورٹ کے فيصلے ميں کہا گيا ہےکہ رانا ثنااللہ کو نارکوٹیکس کیس میں ضمانت پر رہا ہونے کے3 دن بعد نیب نے نوٹس جاری کردیا اورجب رانا ثنااللہ منشیات کیس میں زیر حراست تھےتب نیب نےانھیں کیوں گرفتارنہیں کیا۔عدالت نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ نیب نے ایسا کیوں کیا اور انکواٸری کوالتوا میں کیوں رکھا۔منشیات کیس میں ضمانت ملنےسےپہلےنیب نےکوٸی کال اپ نوٹس بھی جاری نہیں کیا اورجن اثاثوں کی تحقیقات نیب کررہاہےوہ پہلےہی منشیات کیس میں اےاین ایف  منجمد کرچکا ہے۔

تحريری فيصلے ميں کہا گيا ہے کہ رانا ثنااللہ کی عبوری ضمانت کی توثیق کی جاتی ہے۔رانا ثنااللہ 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرواٸیں اور ہرسماعت پر ٹراٸل کورٹ میں پیشی کو یقینی بناٸیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube