Sunday, April 11, 2021  | 27 Shaaban, 1442

کرونا سےدرپیش چیلنجزسےاکیلےنہیں نمٹ سکتے،عمران خان

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 3 days ago

ڈی ایٹ رکن ممالک کوموجودہ دور کےتقاضے دیکھ کرمنصوبے بنانے چاہیے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا نےترقی پذیرممالک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ترقی یافتہ ممالک کرونا ویکسین کی پیدواربڑھانا ہوگی۔

ڈی ایٹ ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ڈی ايٹ پچھلے4سال سے موثرانداز ميں کردار ادا کررہا ہے۔ امير ممالک کو چاہئے کہ ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی فراہم کرے اور ڈی ایٹ رکن ممالک کو موجودہ دور کے تقاضے دیکھ کر منصوبے بنانے چاہیے۔ دنياکے ممالک کوايک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا اور بہترین تجارت کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا۔

کرونا سے متعلق وزيراعظم نے کہا کہ اس وبا سے دنیا میں لوگ بےروزگارہوئے اور دنیا کی معیشت کونقصان پہنچا۔ہم نےنوجوانوں کوروزگار کے ساتھ ساتھ  ہنر بھی سکھانی ہے اورکرونا کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے اکیلے نہیں نمٹ سکتے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube