بنیادی مقاصد کیلیے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحد ہیں،رانا ثناء

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 6 days ago

ڈسکہ کا الیکشن شفاف ہوا تو مسلم لیگ جیتے گی

پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنماء رہنما رانا ثناء نے کہا ہے کہ اب ظالم ہی آکر ظلم کی تصديق کر رہا ہے اور اسے مکافاتِ عمل کہتے ہيں۔ ڈسکہ کا الیکشن شفاف ہوا تو مسلم لیگ جیتے گی۔ لیگی رہنماء نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ختم ہونے کا پراپیگینڈا کیا جارہا ہے تاہم بنیادی مقاصد کیلیے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحد ہیں۔ رانا ثناء نےامید ظاہر کی کہ 13تاریخ کو شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر انصاف کی امید ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے رانا ثناء نے جہانگیر ترین کے پی ٹی آئی سے متعلق بیانات پر تبصرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ  کل وہ ظلم پرخاموش تھے ليکن ہم اس ظلم کی مذمت کرتے ہيں۔ جب شريف خاندان پر کيس بن رہے تھے تو جہانگيرترين خاموش تھے۔ شریف فیملی کے کاروبار کو جرم بنا کر پیش کیا گیا جبکہ شریف فیملی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا۔

انھوں نےکہا کہ کل پنجاب حکومت ان کی دائيں جيب اور وفاقی حکومت بائيں جيب ميں تھی مگراب اس سے کہيں زيادہ لوگ ان کے ساتھ ہيں اور وہ چاہيں تو حکومت کا دھڑن تختہ کرسکتے ہيں۔

رانا ثناء اللہ نےبتایا کہ جہانگير ترين نےاس معاملے پر اب تک ہم سے رابطہ نہيں کيا، اگرجہانگيرترين کل آئيں گے تو ہم ممکنات پر غور کريں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت کے لیے پرويزالہٰی نے بھی اب تک پاکستان مسلم لیگ ن  سے کوئی رابطہ نہيں کيا ہے۔

لیگی رہنما نے مزید بتایا کہ شہبازشریف نےامانت اوردیانت کےساتھ پنجاب کی خدمت کی ہے اور شہبازشریف کےدور کی اسٹڈی کرائی جائے۔ راناثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف کہاجاتاہے کہ شہبازشریف اورحمزہ شہبازبےنامی ہیں اورکاروبارنوازشریف کا ہے تاہم دوسری طرف شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو مجرم بنارہےہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube